Free education in Lahore
8 months ago Helping Posts Abu Dhabi 19 views Reference: 77Location: Abu Dhabi
Price: Free
ہمارا ادارہ لاہور میں فیکٹری مزدوروں کے بچوں کو 100 فیصد مفت تین سالہ ڈپلومہ کروا رہا جو FSC کے مساوی بھی ہوتا ہے۔ہم 2009 سے ایک ہی بلڈنگ اور لوکیشن پر موجود ہیں نیز TEVTA پنجاب ٹیکنیکل بورڈ سے منظور شدہ ہیں۔
ہماری الیکٹریکل، سول ،مکینیکل اور کمپیوٹر ٹیکنالوجیز میں 50 ،50 سیٹیں ہیں اور ہم ورکر ویلفیئر بورڈ کی مدد سے ان تین سالوں میں اِن بچوں کو 81 ہزار بطور وظیفہ بھی دیتے آئے ہیں-
لیکن یقین کیجیے اس کے باوجود ہمیں لاہور سے 200 فیکٹری مزدوروں کے بچے نہیں مِل رہے! یہ حالات ہیں ہمارے کہ بچے ہم سے فری پڑھنے کو بھی تیار نہیں۔ ہزار ہزار نخرے اور بہانے اور گلہ کرتے ہیں کہ ملک میں بے روزگاری ہے۔
میں آپ کے توسط سے تمام دوستوں کو پیغام دیتا کہ آپ کے حلقہء احباب میں اگر کوئی میٹرک سائنس پاس بچہ ہو جس کے والد فیکٹری ورکر ہوں مزید یہ کہ سوشل سیکیورٹی کارڈ یا EOBI میں سے کوئی ایک کارڈ بھی ہو تو وہ اس پروگرام کے لیئے اہل ہے۔
ان بچوں کو مارننگ، ایوننگ اور ویک اینڈ کلاسز آفر کی جاتی ہیں۔ کورس کے بعد چاہیں تو یونیورسٹی میں انجینئرنگ یا BSIT میں ایڈمیشن لے لیں یا گورنمنٹ کی 14 سکیل کی جاب کر لیں- واضح ہو کہ سعودیہ میں پاکستانی لیبر کا 30 فیصد حصہ DAE تعلیم یافتہ ہے جو بطور سپروائزر کام کر رہا ہے۔
کمپیوٹر DAE میں 10 مختلف شارٹ کورسز کی سکلز کے برابر کورس ہوتا اور پریکٹکل کے ذریعے hands on skills سکھائی جاتی ہیں۔ یہ سٹوڈنٹس فری لانسنگ سمیت کوئی بھی جاب کر سکتے۔
یہ میسج بطور صدقہ جاریہ سب کو فارورڈ کر دیں۔
داخلہ کے لیئے
میرے نمبر پر رابطہ کریں۔
انجنیئر حافظ عاصم گجر
0315-2020200
جناب شرافت رانا کی وال سے